تنخواہیں کم ہیں۔۔ ۔مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہورہا۔مراد علی شاہ

Oct 20, 2021 | 16:10:PM
تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہورہا
کیپشن: مراد علی شاہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں ہورہا، ہم نے بجٹ میں اس وقت کی مہنگائی کے مطابق کم سے کم تنخواہ 25 ہزار رکھی جس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو کم تنخواہ دے گا اس ادارے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، تمام چیزوں کی قیمتوں میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی روزانہ اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ بھی کم تنخواہ ہے، 25 ہزار تنخواہ پر کچھ لوگ عدالت گئے جہاں ہمارے حق میں فیصلہ آیا، عدالت نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ صوبائی معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بھی کچھ خامیاں تھیں ہم مانتے ہیں، کابینہ میں مہنگائی کے اثرات اور بوجھ پر بھی بات ہوئی ہے، کابینہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ 25 ہزار تنخواہ کا فیصلہ قائم رہے گا، متوسط طبقے کے لوگ بھی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صوبے کے آئینی سربراہ اپنے صوبے کی بات نہیں کرتے ہیں، یہ لوگ حقیقت پر بات کرنے کی بجائے پروپیگنڈے پر بات کرتے ہیں، یہ لوگ میڈیا کو دبانا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ لئے تھے، سندھ کابینہ نے ٹیچرز کیلئے اس سے پہلے 55 فیصد پاسنگ ماسک رکھے تھے، آج وزیر تعلیم نے سندھ کابینہ میں نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      بیوی کے ہاتھوں شوہرکی چپلوں سے پٹائی