ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔۔۔ثانیہ مرزا بھی دبئی پہنچ گئیں

Oct 20, 2021 | 15:28:PM
ثانیہ مرز ا، بائیو ببل
کیپشن: ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی دبئی میں پاکستان ٹیم کا بائیو ببل جوائن کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں ثانیہ مرزا کو بیٹے کے ہمراہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں قیام کی اجازت دی گئی۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے مگر آئی سی سی کی وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کی پاسداری لازمی قرار دی گئی ۔کرکٹر محمد حفیظ، محمد رضوان، حسن علی،فخرزمان، عثمان قادر اورعماد وسیم کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی کے بیان پر شیری مزاری سیخ پا۔۔۔کھری کھری سنا دیں