بیٹی کے بیان پر شیری مزاری سیخ پا۔۔۔کھری کھری سنا دیں

Oct 20, 2021 | 14:49:PM
شیریں مزاری اور انکی بیٹی ایمان مزاری میں سوشل میڈیا پر نوک جھونک
کیپشن: شیریں مزاری اور ایمان مزاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پر تنقید کرنے پر شیریں مزاری اور انکی بیٹی ایمان مزاری میں سوشل میڈیا پر نوک جھونک شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری بیٹی ایمان مزاری نے جب حکومت کیخلاف تنقید کی تو شیریں مزاری بھی ٹویٹر پر ان کے خلاف میدان میں آگئیں۔ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ایمان مزاری نے مزید لکھا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔


وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔شیریں مزاری نے لکھا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آریان خان کی نظربندی کا فیصلہ