ویلہ منڈا کو پولیس نے خوشخبری دیدی،مغوی والد بازیاب،4اغوا کار پولیس مقابلے میں پار

Nov 20, 2025 | 23:52:PM
ویلہ منڈا کو پولیس نے خوشخبری دیدی،مغوی والد بازیاب،4اغوا کار پولیس مقابلے میں پار
سورس: courtesy Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مظفر گڑھ پولیس نے پولیس مقابلے  کے بعد مشہور ٹک ٹاکر ویلہ منڈا کے والد  کو بازیاب کروا لیا۔5اغوا کاروں میں سے4 پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق  ٹک ٹاکر ویلہ منڈا کے والد کی بازیابی کیلئے  پولیس کا اغواکاروں کے ساتھ  مقابلہ ہوا ، اس دوران 5اغوا کاروں میں سے4 پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک اغوا کار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ مقابلے کے بعد ویلا منڈا کےوالد صادق حسین ملانہ کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ شہزاد عرف ویلا منڈا نے پولیس مقابلے کے بعد  ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملاقات کی اور والد کی بازیابی پر ڈی پی او اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرس گیل اور مہیلا جے وردھنے پیچھے رہ گئے، شائی ہوپ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ