میٹرک کا پوزیشن ہولڈر ابو ذر تنویر ایک دن کا وزیر تعلیم  بن گیا

Nov 20, 2025 | 13:16:PM
میٹرک کا پوزیشن ہولڈر ابو ذر تنویر ایک دن کا وزیر تعلیم  بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض )لاہوربورڈکے تحت میٹرک کے پوزیشن ہولڈر ابو ذر تنویر کو ایک دن کا وزیر تعلیم بنادیا گیا۔
ابو ذر تنویرنے ایک دن کا وزیر تعلیم بن کر اہم میٹنگز میں شرکت کی اورافسران کو آرڈرزبھی دیئے۔
طالبعلم نے وزیر تعلیم کی جگہ میٹنگز کی صدارت کی اور فیصلہ سازی میں بھی حصہ لیا،ابو ذر تنویرنے ایک دن کا وزیر بنانے پر رانا سکندر حیات کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
ابو ذر تنویر نے اس موقع پرکہاکہ سکولوں میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،محنت کے بل بوتے پر عام بچہ بھی پوزیشن حاصل کرلیتا ہے،وزیر تعلیم بننے کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔