شیوسینا کی پاکستان دشمنی، ممبئی میں مشہور دکان’ کراچی سویٹس‘ کانام تبدیل کرادیا

Nov 20, 2020 | 23:15:PM
شیوسینا کی پاکستان دشمنی، ممبئی میں مشہور دکان’ کراچی سویٹس‘ کانام تبدیل کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں برسراقتدارانتہا پسندجماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کی اتحادی شیوسینانے اپنی نفرت کاایک اورثبوت دےدیا،ممبئی میں برسوں سے قائم مشہور زمانہ ’ کراچی سویٹس‘ کے مالک سے دکان کانام تبدیل کرادیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کی اتحادی اورانتہاپسندہندوجماعت شیوسیناکوکراچی کانام بھی ڈرانے لگا،شیوسیناکے مقامی رہنمانے کئی دہائیوں سے قائم کراچی سویٹس کے مالک کودھمکی دی ہے کہ وہ اپنی دکان کانام فوری طورپرتبدیل کرے۔ انتہاپسندغنڈوں نے بیکری کے مالک کودھمکاتے ہوئے کہادکان کانام’کراچی‘ سے مراٹھی میں کسی نام سے تبدیل کروجس کیلئے وقت دے رہے ہیں ورنہ نتائج کے ذمہ دارخود ہوگے,دھمکی کی ویڈیوسوشل میڈیاپربھی وائرل ہوئی،شیوسیناکی دھمکیوں کے بعدبھارتی شہرممبئی کے باندرہ مغرب میں واقع کراچی سویٹس کے مالک نے خوفزدہ ہوکرفوری طورپہ لفظ’کراچی‘پراخبارلگاکراسے چھپادیا.

بھارتی پولیس نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھراس حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے اورحکمران جماعت کی اتحادی جماعت کے انتہا پسندعناصرکیخلاف کسی بھی کارروائی تاحال نہیں کی۔دلچسپ امرہے کہ پاکستان میں سب سے مشہورومعروف کیک’ بمبئی بیکری‘ کاکہلاتاہے جوحیدرآبادمیں واقع ہے جبکہ کراچی اورلاہور سمیت دیگرشہروں میں کئی دکانیں موجودہیں جن کے نام بھارتی شہروں پررکھے گئے ہیں۔