ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینل بلاک
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی ۔اس کارروائی کے دوران لاکھوں ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے نے اس آپریشن میں ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کیں جبکہ 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کیے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بند ویب سائٹس کی تفصیلات جاری کرنا رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے:سلمان اکرم راجہ