سندھ اسمبلی،حیدر آباد سکھر موٹر وے تعمیر کرانے کی قراداد منظور

May 20, 2025 | 17:30:PM
سندھ اسمبلی،حیدر آباد سکھر موٹر وے تعمیر کرانے کی قراداد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی)سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آصف موسی نے حیدر آباد سکھر موٹر وے تعمیر کی قرارداد پیش  کی ، جس کو منظور کر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق قرارداد پیپلز پارٹی کے آصف موسی  نے پیش کی جس میں  کہا گیا کہ حیدر آباد سکھر موٹر وے کے لیئے رقم رکھی جائے۔ آصف موسی حیدر آباد سکھر موٹر وے پورے پاکستان کا موٹر وے ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی موٹر وے بھی موٹر وے نہیں ہے ،ہم سکھر حیدر آباد موٹر وے تعمیر کی حمایت کرتے ہیں،اللہ کرے وفاق حیدر آباد سکھر موٹر وے پر عملی کام کرے ۔محمد فاروق رکن اسمبلی جماعت اسلامی نے کہا کہ کاش میں بھی ٹائی کوٹ پہن کر آتا ،تاکہ میری قراردادمسترد نہ ہوتی ۔
صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو  کا کہنا تھا کہیہ موٹر وے بنے گا تو ملک بھر کی گاڑیاں چلیں گی، حیدر آباد سکھر موٹر وے بننا ضروری ہے،۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہحیدر آباد سکھر موٹر وے اہم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ بہت پہلے مکمل ہونا چاہئے ،شاہراہ بھٹو بندرگاہ سے شروع ہوگا ،اس موٹر وے کا مسئلہ وزیر اعلی نے اٹھایا، چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی آواز اٹھائی، یہ پاکستان کا اشو ہے کہ پورٹ سے موٹر وے بنے ،کراچی سے حیدر آباد موٹر وے بنے ،وفاق سے اپیل کی جائے کہ اس منصوبے کو سنجیدہ لیں۔  ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالوسیم نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے صوبے میں موٹر ویز بنا لیئے ،پیپلز پارٹی کی وفاق میں حکومت میں رہی ہے، آپ حکومت میں تھے آپ نے موٹر وے کیوں نہیں بنایا،سندھ میں 60 فیصد کرپشن ہے، 40 فیصد رقم میں کیا منصوبے بنیں گے۔،ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں۔
اجلاس کے دوران اراکین سندھ اسمبلی نے حیدر آباد سکھر موٹر وے تعمیر کرانے کی قراداد منظور کر لی ، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مالی سال میں منصوبے کے لیئے رقم مختص کرے۔اس موقع پر باکسنگ جیتنے والی عالیہ سومرو کو سندھ اسمبلی میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عالیہ سومرو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد شازیہ کریم نے پیش کی۔ باکسر عالیہ سومرو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔عالیہ سومرو اپنے والد کے ہمراہ اسمبلی کی گیلری میں موجود تھی۔ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر عالیہ سومرو کی ہمت افزائی کی ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا