28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

May 20, 2025 | 16:13:PM
28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت پاکستان نے 28 مئی کے تاریخی دن یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے،وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28مئی کوعام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ یوم تکبیر کے موقع پر سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے جبکہ سکولوں میں بھی چھٹی ہوگی۔

قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 28 مئی (بدھ) کو تاریخی دن ‘یوم تکبیر’ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے’’ انکار‘‘ کر دیا

خیال رہے کہ ہر سال 28 مئی کا دن پاکستان میں یوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے، 28 مئی 1998 پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب وطن عزیز پانچ ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا تھا۔