الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف فیصلہ۔ مریم نواز بھی بول پڑھیں

May 20, 2022 | 17:55:PM
الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف فیصلہ۔ مریم نواز بھی بول پڑھیں
کیپشن: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) تحریک انصاف پنجاب کے 25 اراکین اسمبلی کے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعدلیگی رہنمامریم نواز کا بھی رد عمل سامنے آ گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کچھ بھی کرلے، انشاءاللّہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور عامر لیاقت میں کونسی باتیں مشترک ہیں۔ عفت عمر بتا دیا

مریم نواز نے کہا کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے جس کا حساب وہ انتخابات میں چُکتا کر دیں گے۔انہوں نے مزیدلکھا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی مگر کہاں!

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئے الیکشن۔ پرویزالہیٰ نے بڑا اعلان کردیا