عمران خان اور عامر لیاقت میں کونسی باتیں مشترک ہیں۔ عفت عمر بتا دیا

May 20, 2022 | 17:15:PM
عمران خان اور عامر لیاقت میں کونسی باتیں مشترک ہیں۔ عفت عمر بتا دیا
کیپشن: عفت عمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نےاپنی ویڈیو میں ظنزیہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور عامر لیاقت میں کون کون سی باتیں مشترکہ ہیں۔
عفت عمر نے کہا کہ  سابق وزیراعظم عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئے الیکشن۔ پرویزالہیٰ نے بڑا اعلان کردیا

   اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے۔

 انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گر گئی