پی ایس ایل ۔۔پاکستان سے کھلاڑیوں کی 25 مئی کو ابوطہبی روانگی کا امکان 

May 20, 2021 | 18:51:PM
پی ایس ایل ۔۔پاکستان سے کھلاڑیوں کی 25 مئی کو ابوطہبی روانگی کا امکان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پا کستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان سے کھلاڑیوں کی 25 مئی کو ابوظبی روانگی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ایشین پلیئرز کو پہلے پاکستان بلاکر ایک ساتھ ابوظبی روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، ابوظبی پہنچے پر سات روز کا قرنطینہ ہوگا۔ٹورنامنٹ سے قبل تین دن پریکٹس کے ہوں گے، جنوب افریقی اور بھارتی کریو کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔
یا د رہے کہ پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ۔۔بھارت میں ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا انعقا د خطرے میں۔۔کونسا ملک بہتر رہے گا؟جا نیے