کورونا ۔۔بھارت میں ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا انعقا د خطرے میں۔۔کونسا ملک بہتر رہے گا؟جا نیے

May 20, 2021 | 18:22:PM
کورونا ۔۔بھارت میں ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا انعقا د خطرے میں۔۔کونسا ملک بہتر رہے گا؟جا نیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مائیک ہسی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے متحدہ عرب امارات کی طرف دیکھا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطا بق بھارت میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر نے تباہی مچا دی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں رواں سال بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور وہاں ایونٹ کرانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔
اس حوالے سے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بہت مشکل نظر آرہا ہے اس ایونٹ کے لیے متحدہ عرب امارات اچھی آپشن ہے۔

حال ہی میں بھارت سے واپس آسٹریلیا پہنچنے والے مائیک ہسی نے کہا کہ آئی پی ایل میں آٹھ ٹیمیں ہیں اور تقریباً اتنی ہی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلیں گی جو کہ اگر بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلتی ہیں تو خطرہ بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے کرکٹ بورڈ اپنی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے پر پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو انتہا پسند جماعت نے ما ہرہ خان کو بڑی دھمکی د ے دی