بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کی ویکسینیشن بارے بڑی خوشخبری

May 20, 2021 | 15:59:PM
بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: بیرون ملک جانے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بیرون ملک جانے کے منتظر طلباء، لیبر کو ویکسینیشن میں رعایت کا فیصلہ 

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کی ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ،بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلئے رعایت کی منظوری دیدی گئی، بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سنٹرز سے ویکسینیشن کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ویکسینیشن کیلئے ورک پرمٹ، اقامہ، سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا، بیرون ملک جانے والوں کیلئے ویکسینیشن کی رعایت 21 مئی سے دستیاب ہو گی، بیرون ملک جانے کے منتظر افراد نے حکومت سے رعایت کی اپیل کی تھی،    این سی او سی نے مخصوص طبقے کیلئے ویکسینیشن میں رعایت کی منظوری دیدی۔                                                
یہ بھی پڑھیں:    یو اے ای کی جانب سے جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ