موذی وبا کورونا سے ملک بھر میں مزید131اموات

May 20, 2021 | 08:58:AM
موذی وبا کورونا سے ملک بھر میں مزید131اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید131انتقال کر گئے جبکہ4ہزار207 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کے نئےکیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 987 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ90ہزار391 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 377 ہے اور 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 835، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، دارالحکومت اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 552، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 609، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 29 ہزار 913، صوبہ سندھ 3 لاکھ ایک ہزار 247، صوبہ بلوچستان 24 ہزار 64، آزاد کشمیر 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں صبح سویرے بارش، اسلام آباد میں شام کو رم جھم ہو گی