پی ایس 70 ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع،12 پولنگ سٹیشنز  انتہائی حساس قرار

May 20, 2021 | 08:48:AM
 پی ایس 70 ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا عمل شروع،12 پولنگ سٹیشنز  انتہائی حساس قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ پی ایس 70 ماتلی کے123 پولنگ سٹیشنز  میں سے41حساس اور 12 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں صبح سویرے بارش، اسلام آباد میں شام کو رم جھم ہو گی