کبیروالامیں خسرہ کی وباپھیل گئی، 7بچے جان کی بازی ہارگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کبیروالا چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ خسرہ سے 7 بچوں کی اموات کے بعد علاقے میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیلنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔
محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت کا عملہ تحقیقات میں مصروف ہے، بچوں کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
کبیروالا میں علی ضامن عمر نو سال،منظر عباس عمر تین سال،زہرہ بی بی عمر تین سال،افشین بی بی عمر 4 سال،عنایہ بی بی عمر دو سال اور جمشید علی عمر تین سال خسرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے،علاقے میں مزید بچے بھی خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری
اہل علاقہ کاکہناہے کہ محکمہ صحت فوری اقدامات کرکے ٹیمیں بھیجے اوروبا کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سےتحصیل انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیاہے۔