گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلینڈ میں گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ بھر میں ڈاکٹروں کو گردن توڑ بخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے،اس کے ساتھ ساتھ کینٹ یونیورسٹی کے 5 ہزار طلبہ کو گردن توڑ بخار سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
گردن توڑ بخار کی وبا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ کینٹربری کے ایک نائٹ کلب سے پھیلی،اس گردن توڑ بخار کے سبب دو طلبہ کی جان بھی جا چکی ہے جو کینٹ یونیورسٹی اور کوئین الزبتھ گرامر سکول میں زیرِ تعلیم تھے۔
گردن توڑ بخار کے اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 ہوچکی ہے اور حکام وبا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب تشویش میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انتونیوگوتریس کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گردن توڑ بخار سے انتقال اور متاثر ہونے والے لواحقین کے لیے یہ مشکل وقت ہے، طبی ماہرین متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی،اینٹی بائیوٹکس کی تقسیم اور ٹارگیٹڈ ویکسینیشن پر کام کر رہے ہیں۔