پنجاب میں ا سکل سٹی قائم کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب میں پہلا اسکل سٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے اسکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا ہے۔
اسکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے۔
پنجاب میں اسکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔
پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ نے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:لاہور فیصل ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی،شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی
نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈننگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے۔
انڈسٹریل الیکٹرکیشن،پلمبرننگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین کو سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی ہے۔