پنجاب سیف سٹیز کے کیمروں کے ذریعے نگرانی، نماز جمعۃ الوداع میں سکیورٹی سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور میں جمعۃ الوداع کے موقع پر پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق نماز جمعۃ الوداع کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی جاری رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ اور پولیس اہلکار نماز جمعہ کے اوقات میں مسلسل پٹرولنگ کرتے رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی برادری بحران کیخلاف کھڑی نہ ہوئی تو آگ بہت سے لوگوں کو جلا دے گی :ایرانی صدر
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کو جمعۃ الوداع کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔