رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Mar 20, 2023 | 14:30:PM
 رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کے چاند کو لے پوری دنیا کے مسلمان بہت تجسس کا شکار ہیں ،ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

ضرور پڑھیں :شہر لاہور میں موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔