ایسا کیا ہوا؟خاتون نے  پولیس اہلکار پرچپل برسا دیئے۔ویڈیو وائرل

Mar 20, 2022 | 10:01:AM
سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر لڑائی جھگڑوں اورمزاح سے بھرپور ویڈیوزوائرل ہوتی رہتی ہیں
کیپشن:  خاتون پولیس اہلکار کو مار رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر لڑائی جھگڑوں اورمزاح سے بھرپور ویڈیوزوائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں  خاتون نے چپل سے پولیس اہلکار کی درگت بنادی ۔ ویڈیومیں ایک خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر چپل سے پیٹتے  دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ۔

  یہ واقعہ بھارتی  ریاست اتر پردیش کے لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار ایک مسافر سے الجھ پڑتا ہے جس پر خاتون چپل سےپولیس اہلکار کی پٹائی کردیتی ہے ۔پاس کھڑی لیڈی کانسٹیبل بھی خاتون کو روکنے میں ناکام رہی ۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم کی انتہا۔سفاک باپ نے بیٹے۔ بہو اور پوتیوں کو زندہ جلادیا