شوہر  نے بیوی پر بہیمانہ تشدد  کر کے  خاتون کی ایک آنکھ ضائع کر ڈالی

Jun 20, 2026 | 22:02:PM
 شوہر  نے بیوی پر بہیمانہ تشدد  کر کے  خاتون کی ایک آنکھ ضائع کر ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں شوہر  نے بیوی پر بہیمانہ تشدد  کر کے  خاتون کی ایک آنکھ ضائع کر ڈالی۔ 

 پولیس نے ظالم شخص پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا لیکن وہ بیوی پر تشدد کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے  ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق بیوی پر تشدد کا یہ خوفناک واقعہ آفتاب پارک ڈھولنوال میں گزشتہ رات پیش آیا۔  صفدر بٹ نے اپنی اہلیہ نادیہ صفدر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے خاتون کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔

پولیس نے مضروبہ کے بھائی شفیق بٹ کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

ظالم شوہر نے اپنی بیوی  نادیہ صفدر کو  منہ پر لوہے کے راڈ مارے ۔ ببہیمانہ تشدد کی وجہ سے خاتون کی آنکھ ضائع ہو گئی ۔

 ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ  صدفر بٹ منشیات کا عادی ہے۔ وہ پہلے بھی اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ۔  تاہم رشتہ دار سمجھا بجھا کر خاتون کو شوہر کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ 

آنکھ ضائع ہونے اور شدید زخمی ہونے کے بعد خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  پولیس نے سفاک شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے ۔