فیفا ورلڈ کپ :سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کیلئے نیمار کی برازیل ٹیم میں واپسی کا اعلان

Jun 20, 2026 | 20:30:PM
فیفا ورلڈ کپ :سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ کیلئے نیمار کی برازیل ٹیم میں واپسی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینچلوتی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار فارورڈ نیمار فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف گروپ سی کے آخری میچ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

34 سالہ نیمار مئی کے وسط میں پنڈلی کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے، جس کے سبب وہ مراکش اور ہیٹی کے خلاف ابتدائی گروپ میچز میں شرکت نہیں کر سکے۔

ہیٹی کے خلاف برازیل کی 3-0 سے شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کارلو اینچلوتی نے بتایا کہ نیمار کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق نیمار کل انفرادی ٹریننگ کریں گے اور پیر سے ٹیم کے ساتھ باقاعدہ پریکٹس شروع کریں گے، جس کے بعد وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیمار اکتوبر 2023 کے بعد سے برازیل کی قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں اور وہ حالیہ مہینوں میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

برازیل نے ورلڈ کپ مہم کا آغاز مراکش کے خلاف 1-1 کے ڈرا سے کیا تھا، تاہم دوسرے میچ میں ہیٹی کے خلاف 3-0 کی شاندار فتح حاصل کر کے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ