ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو ہوگا، رجسٹریشن کا 22 جون سے آغاز

Jun 20, 2026 | 17:58:PM
ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو ہوگا، رجسٹریشن کا 22 جون سے آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر رحمان) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں امتحان 16 اگست 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے کیا جائے گا۔ امیدوار 8 جولائی 2026 تک 9 ہزار روپے فیس کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی طلبہ کو 13 جولائی 2026 تک لیٹ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے لیے 13 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں اور امتحان کی تیاری پر بھرپور توجہ دیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : استعمال شدہ امپورٹڈگاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے اور پابندی ختم کرنے کا فیصلہ