رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبریں مسترد کردیں

Jun 20, 2026 | 15:17:PM
رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبریں مسترد کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےمسترد کردیا۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نےپارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی تبدیلی کی اطلاعات بے بنیادہیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں،بعض عناصر غیر مصدقہ خبریں پھیلاکر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
صحافی نے ان سےسوال کیاکہ بجٹ کے بعد وزیراعظم تبدیل ہو رہے ہیں؟اس پرراناثنااللہ نے کہاکہ یہ بالکل غلط بات ہے کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے ،وزیراعظم پاکستان اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر چل رہے ہیں ۔
راناثنااللہ نے کہاکہ پوری دنیا میں جس طرح سے پاکستان کو عزت وقار نصیب ہوا،اس موقع پر ایسی بحث ملک دشمن عناصر کرتے ہیں ،ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کی۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار پھیلاناچاہتی ہے، یہ لوگ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے: کشمیری قیادت
رانا ثناللہ نے مزیدکہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی،حکومتی پالیسیوں سے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی اور سفارتی اہمیت ملی۔