لسی پینے سے 15 افراد بے ہوش ہوگئے

Jun 20, 2026 | 11:38:AM
لسی پینے سے 15 افراد بے ہوش ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنو عاقل میں لسی پینے سے 8 بچوں سمیت 15 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ لسی مضر صحت تھی جس میں کوئی زہریلا کیڑا گر گیا تھا، بچوں سمیت تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

3 جون کو پاکپتن کے ایک گاؤں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سات افراد کی ملک شیک پینے سے طبیعت بگڑ گئی، متاثرین میں پانچ بچے اور دو کواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:چودہ سال پہلے والدین سے بچھڑنےوالی بچی آج گھر واپس پہنچ گئی

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ملک شیک میں استعمال ہونے والے دودھ میں کوئی زہریلی چیز گر گئی تھی، واقعہ گاؤں 10 کے بی میں پیش آیا، متاثرین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 مئی کو سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو ہسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ادھر، ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ لگتا ہے۔