میلبورن سٹارز ن کے کھلاڑی حارث کو پسند کرتے، کہیں نہیں جانے دینگے: میکس ایبٹ

Jun 20, 2025 | 14:57:PM
میلبورن سٹارز ن کے کھلاڑی حارث کو پسند کرتے، کہیں نہیں جانے دینگے: میکس ایبٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہےکہ حارث رؤف میلبورن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں  اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔

میلبورن میں گفتگو کرتے ہو ئے  میلبورن سٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

 کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔

میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی  بیسٹ فارم میں ہیں،

حارث رؤف   میلبورن سٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ، بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں

 یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھر میلبورن سٹارز کا حصہ ہیں۔

میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔

 یہ بی بی ایل کے لیے بھی  بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلبورن سٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔