چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کل چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی۔
کریک ڈاؤن میں ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی اضافہ،کارٹلائزیشن کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔