پنجاب میں بازار اور مارکیٹیں آج 9 بجے بند۔ایس او پیز جاری

Jun 20, 2022 | 13:13:PM
 پنجاب میں بازار اور مارکیٹیں آج 9 بجے بند۔ایس او پیز جاری
کیپشن: بازار مارکیٹیں نو بجے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بجلی بچت پلان پر عملدرآمد کے لئے پنجاب بھر میں آج سے رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند ہو جائیں گی، شادی ہالز رات 10، ریسٹورنٹ رات ساڑھے گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔

 پنجاب میں پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لئے ہو گی، کمرشل فیڈرز پر آج رات 9 بجے کے بعد بجلی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے کے روز تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔لاہور میں مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بجلی کی بچت کے لئے بند کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجر تنظیموں اور چیمبرز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کیا، عید کی شاپنگ کے لئے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری کی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تجارتی مراکز، دکانوں، پارکس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق بیکریز،میڈیکل سٹورز، ایمبولینس سروس، طبی مراکز، پٹرول پمپس، بس اڈے، تندور اور دودھ دہی کی دکانوں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون کا غلط آپریشن۔ بچے کا سر تن سے جدا کردیا