چلاس میں چیک پوسٹ پرفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا۔
چلاس میں تھور فاریسٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار محمد گل شیر شہید ہوگیا، واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیاجس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
واقعہ کے بعد تھورچیک پوسٹ پرسکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔