ماضی میں جب وزن کم تھا تب لوگ مجھے مدھو بالا کہتے تھے۔۔جو یریہ سعود

Jul 20, 2021 | 18:42:PM
 ماضی میں جب وزن کم تھا تب لوگ مجھے مدھو بالا کہتے تھے۔۔جو یریہ سعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و سابقہ مارننگ شو ہوسٹ جویریہ نے معروف ادا کا ر سعود سے شا دی کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیا جاتا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جو یریہ سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب ان کا وزن کم اور چہرہ بھی پتلا ہوا کرتا تھا تو تب لوگ انہیں مدھو بالا کہتے تھے۔

انہوں نے ماضی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں یہ بتایا تھا کہ انہیں بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں مدھوبالا اور رانی مکھرجی سے ملایا جاتا تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ مدت گزر جانے کے بعد لوگ انہیں بالی وڈ اداکاہ رانی مکھرجی سے ملانے لگے۔

سوشل میڈیا پر جویریہ  سعود کا یہ کلپ وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین مختلف تبصرے بھی پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن