پاکپتن، ڈسٹرکٹ جیل میں قید 62 سال کا اَنڈر ٹرائل قیدی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل میں قید 62 سالہ اَنڈر ٹرائل قیدی دورانِ حراست انتقال کر گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق مرحوم قیدی امین، ملتان کا رہائشی تھا اور بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں قید تھا۔ دورانِ قید اچانک دل کی تکلیف کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس اور جیل حکام کے مطابق واقعہ طبعی موت کا ہے جبکہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کم عمر لڑکے اور لڑکی کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا