قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور،عمر قید میں تبدیل

Jan 20, 2026 | 18:33:PM
قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور،عمر قید میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے اپیل منظور کرلی ۔

جسٹس چودھری شہرام سرور اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا ،ملزم بابر منیر کو ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ نے 2020 میں سزائے موت سنائی تھی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے کمیٹی چوک مظفرگڑھ میں مشتاق احمد کو سر میں فائر کر کے قتل کیا۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ قتل کے بعد ملزم آٹھ سال تک مفرور رہا، ملزم کے والد منیر احمد کو سیشن عدالت نے بے گناہی ثابت ہونے پر بری کر دیا،شریک ملزم یاسر منیر کو 2024 میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایف آئی آر بروقت درج، زبانی و میڈیکل شہادتوں میں تضاد نہیں، کیس کی پیروی وکیل شیخ جمشید حیات نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا اہم فیصلہ،مالی مشکلات سے دوچار بھارتی ایئر لائن کو پھر بڑا جھٹکا لگ گیا

ٹیگز: