پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے بدستور بند رہے گی، ایئرپورٹ اتھارٹی

Jan 20, 2026 | 18:15:PM
پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے بدستور بند رہے گی، ایئرپورٹ اتھارٹی
کیپشن: طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا۔ جس کے بعد پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں بشمول فوجی پروازوں پر ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے