فواد چودھری کیخلاف مقدمہ، عدالت کا چالان پیش نہ کرنے پر اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی کا اعلان کیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دو سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے،ابھی تک چالان پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے اینٹی کرپشن عملہ کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے۔
فواد چوہدری کے وکیل راجہ محسن ایڈووکیٹ کی جانب سے حاضری سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظورکر تے ہوئے سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی ،مقدمہ کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج خاور رشید نے کی۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم