آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کا بی سی ہیڈکوارٹرز بدر لائن کا دورہ

Jan 20, 2026 | 16:42:PM
آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کا بی سی ہیڈکوارٹرز بدر لائن کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا بی سی ہیڈکوارٹرز بدر لائن کا دورہ ، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے 10کروڑ 60لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے بیرکس کا افتتاح کیا ۔

 آئی جی پولیس بلوچستان  محمد طاہر  نے بتایا کہ جوانوں نے امن و امان کی جدید تربیت کے ساتھ اُن کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے ۔ اہلکاروں کو تمام میسر سہولیات سے آراستہ  کیا جا رہا ہے اور اُن کی فلاح و بہبود اُن کی ضرورتوں کے مطابق کی جا رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس امن و امان کی بہتری کے لئے صفِ اول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے ، 150اہلکاروں کو رہائشی سہولیات میسر ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں  کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم