خودکفالت کی طرف اہم چھلانگ :پاکستان میں تیل  اور  گیس کے  ذخائر کی بھاری مقدار مل گئی

Jan 20, 2026 | 16:34:PM
خودکفالت کی طرف اہم چھلانگ :پاکستان میں تیل  اور  گیس کے  ذخائر کی بھاری مقدار مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں تیل  اور  گیس کے  ذخائر کی بھاری مقدار مل گئی۔ نئے ذخائر کی دریافت سے یومیہ اکتیس سو بیرل خام تیل اورآٹھ اعشاریہ ایک پانچ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

آج اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے یہ خوشخبری سنائی کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے علاقے سامانہ سُک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے میں کہا گیا شنواری فارمیشنز کے کنویں سے  روزانہ3100 بیرل  پٹرولیم اور 8.15 ایم ایم ایس سی ایف ڈی میتھین گیس نکلیں گے۔ 

او جی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ بارگزی ایکس01 کنویں کی 5,170 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی تو وہاں پہنچ کر گیس اور تیل کے ذخائر مل گئے۔ پٹرولیم اور میتھین کی یہ نئی دریافت پاکستان کو توانائی کی خودکفالت کی جانب لے جانے والا ایک اہم قدم ہے۔ اس کنویں سے پیداوار قومی پیداوار میں شامل ہونے کے ساتھ  توانائی کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا 

تیل اور  گیس کی اس نئی دریافت سے توانائی کی طلب اور مقامی ذرائع سے رسد کے فرق میں کمی کی توقع ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا اس  کنویں میں 65 فیصد ورکنگ شیئر ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) 30 فیصد شراکت دار ہے اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 5 فیصد ورکنگ شیئرز ہیں۔