ملک بھر میں  پھر بارشیں  ۔۔مری سے متعلق خطرناک الرٹ جا ری

Jan 20, 2022 | 11:33:AM
ملک بھر میں  پھر بارشیں  ۔۔مری سے متعلق خطرناک الرٹ جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ہفتے سے پیر تک مری اور گلیات میں ایک بار پھر شدید برفباری کا امکان ظاہر  کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب سے  ملک میں بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری ہو گی، جس کے بعد  اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور مری میں شدید برفباری متوقع ہے، جس کا دورانیہ پیر تک چل سکتا ہےجبکہ   کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے بھی مختلف مقامات پر  بارش اور شدید برفباری کی توقع کی جار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں لگ گئیں۔۔ایک دن سکول ۔۔ ایک دن چھٹی

  مری میں متوقع برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں  آئندہ ہونیوالی برفباری 7 جنوری کی نسبت زیادہ خطرناک ہونے کا امکان ہے۔الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو  کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے  مکمل تیار رہنے کی ہدایت  کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کو جیل ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی

چترال ، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کا امکان جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔