ملک بھر میں طوفانی بارشیں ،بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ

Apr 16, 2024 | 19:36:PM
ملک بھر میں طوفانی بارشیں ،بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے متعدد حصوں میں بارش جبکہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث طغیانی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج رات کے موسم کی بات کریں تو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،آئندہ روز کے موسم کے حوالے سے بات کریں تو اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شام/رات میں وزیرستان ،ٹانک،بنوں اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پاکستان کےسب سے بڑے صوبے بلوچستان کی بات کریں تو گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش کابھی امکان۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم شام/رات میں دادو، لاڑکانہ ،جیکب آباد، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آبا داور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، 17 اپریل کو شدید /موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا(گوادر ،کیچ، آواران،خاران اور قلات ) میں طغیانی کا  انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری، درخواست نیپرا کو موصول