کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار

May 06, 2024 | 08:42:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں  مبینہ دو پولیس مقابلوں میں 2  زخمی ڈاکوؤں سمیت تین گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بہادرآباد میں اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی گاڑی برآمد کرلی، جبکہ لیاری پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق عزیز آباد اور گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو زخمی سمیت 3 ڈاکو پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور  موٹرسائیکل چھینا گی

دوسری جانب بہادرآباد میں اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر چھینی گئی جبکہ  گاڑی برآمد کرلی ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی  تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حیدر آباد: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ لیاری بھیر کالونی میں نوجوان اپنے ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہوگی۔