عمران خان کی صحت خرابی اور رہائی کا معاملہ،رہائی فورس کے نام کو تبدیل  پر غور

Feb 20, 2026 | 18:51:PM
عمران خان کی صحت خرابی اور رہائی کا معاملہ،رہائی فورس کے نام کو تبدیل  پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٗٓئی)و سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت خرابی اور رہائی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرز  اور تحریک تحفظ ائین پاکستان کی  سنئیر قیادت کی جانب سے  بانی پی ٹی آئی کے لیے بنائی  جانے والی رہائی فورس کے نام کو تبدیل  پر غور کیا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت   کی جانب سے بھی رہائی فورس  کے نام پر اعتراض کیا گیا،رہائی فورس  کو مخلتف حلقوں کی جانب سے متنازعہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔

اس سلسلے میں  رہائی فورس کی جگہ مختلف نام  رکھنے کی  تجاویز زیر غورآئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی فورس کی جگہ جان نثاران عمران خان  کا نام بھی زیرغور  ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعلی سہیل افریدی کی  جانب سے  سیٹریٹ موومنٹ کے دوسرے مرحلے میں  رہائی فورس بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  غلام مصطفیٰ مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا