قصور ، ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر الٹ گیا،گیس کا اخراج جاری

Dec 20, 2025 | 21:59:PM
قصور ، ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر الٹ گیا،گیس کا اخراج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قصور میں فیروز پور روڈ پر ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر الٹ گیا، گیس کا اخراج  جاری ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
قصور میں فیروز پور روڈ  پر بھلو اسٹاپ کے قریب گیس سے بھرا کنٹینر اچانک سڑک کنارے الٹ گیا، کنٹینر الٹنے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،گیس کے اخراج کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے اور یا  دور رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

 علاقہ کو سیل کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔کنٹینر کے گرد حفاظتی حصار قائم کرکے لیکیج کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہے،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،ریسکیو حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش:فلک شگاف نعروں میں عثمان ہادی سپردِ خاک،جنازے کی ویڈیو وائرل