ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس تاحال موجود ہونے کی تصدیق

Dec 20, 2025 | 15:34:PM
 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس تاحال موجود ہونے کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب )ملک بھر کے 46مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجودہونے کی تصدیق ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق ملک کے 27 اضلاع کے 127 مقامات سے سیوریج نمونے لیبارٹری بھیجے گئے جن میں 46 میں پولیو وائرس پایا گیا۔
سندھ کے 22  ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے،جن میں کراچی کے11،حیدر آباد کے3  اور دیگر اضلاع کے8 مقامات شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کےضلع پشاور اور بنوں کے 2،2 اور دیگر اضلاع کے 5 مقامات جبکہ پنجاب میں 7 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا،لاہور میں 4،راولپنڈی  کے 2 اوراورفیصل آباد کے 1 مقام کے نمونےپولیو پازیٹیو نکلے،کوئٹہ اورمستونگ سمیت بلوچستان کے6مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کا سیوریج بھی پولیو وائرس سے محفوظ نہیں اوردو مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔