ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم کاکہناہے کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔
امریکا کا گرین کارڈ لاٹری پروگرام دراصل ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کہلاتا ہے جس کا مقصد دنیا کے اُن ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش کا موقع دینا ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم رہی ہو،اس پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس سے وہ امریکا میں مستقل طور پر رہ سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں اور بعد میں شہریت کے اہل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیا ویزا پروگرام؛امریکہ میں ٹرمپ گولڈ کارڈ جاری
چند روز قبل براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے 2017 میں ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا اور اسے گرین کارڈ دیا گیا تھا۔
48 سالہ نیویس پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرکے 2 طلبہ کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا جبکہ اس واقعے میں ایک ایم آئی ٹی پروفیسر بھی ہلاک ہوا۔