عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

پاکستان اور  ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط

Dec 20, 2023 | 11:46:AM
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلےپاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ،عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کےمطابق پاکستان کویہ رقم رائزٹومنصوبے کےتحت فراہم کی جارہی ہے،منصوبےکامقصد مالی مینجمنٹ بہتر بنا کر پائیدار معاشی ترقی کا فروغ ہے،بجٹ فنانسنگ،ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن اورخواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت 6 مختلف منصوبے شامل ہیں۔

پاکستان کو فوری مالی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے،مقصدمیکرو اکنامک توازن کی بحالی اور پائیدار ترقی کی بنیادرکھنا ہے۔ اے ڈی بی پاور ٹرانسمیشن میں بہتری کے منصوبے کیلئے  بھی فنڈز فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  درآمد پر کسٹمز ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟ انجن آئل مہنگا ؟

عالمی بینک کےمطابق فسکل پالیسی کوآرڈینیشن،قرضوں میں شفافیت لائی جائے گی،پراپرٹی کےشعبےمیں ٹیکسوں کومضبوط بنانا پلان کا حصہ قراردیا گیا،ٹیکس قوانین پرعمل درآمدکی لاگت میں کمی کر دی گئی،ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،اے ڈی بی کے مطابق امپورٹ ٹیرف میں کمی کےذریعے برآمدات کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان کے پاس انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنے کا موقع ہے، اگر یہ موقع گنوا دیا تو پاکستان کے دوبارہ معاشی مسائل میں گرنے کا خدشہ ہے،اے ڈی بی اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔

 دوسری جانب  پاکستان اور  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق کر دی۔

اے ڈی بی حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر گزشتہ جمعےکو دستخط ہوئے تھے۔