ملتان، گھریلو تنازع پر ملزم نے اہلیہ اور سالی کو قتل کر ڈالا

Dec 20, 2023 | 00:18:AM
ملتان، گھریلو تنازع پر ملزم نے اہلیہ اور سالی کو قتل کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر) ملتان کےعلاقے سورج کنڈ روڈ پر گھریلو تنازع کی پاداش میں سفاک ملزم نے اپنی اہلیہ اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیاض کی بیوی صائمہ ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی، ملزم بیوی کو منانے سسرال آیا تو بیوی اور اس کی بہن نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے شہناز اور سیمہ بی بی کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، پولیس اہلکار کو 7 برس بعد بھکاری مافیا سے بازیاب کرا لیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔