’ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ویڈیو وائرل

Dec 20, 2022 | 20:14:PM
’ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ویڈیو وائرل
کیپشن: میسی لاوا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پرکامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ مبارک باد دیتے ہوئے ایک ویڈیو  شیئر کی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

کامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے میسی کے نام ایک پُر مزاح ویڈیو بنائی جوکہ سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ عدنان صدیقی میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

ویڈیو میں عدنان صدیقی پنجابی زبان میں کہتے ہیں کہ’ میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘۔جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کو ’ ارجنٹینا دا پاوا میسی لاوا‘ کا نعرہ لگاتے بھی سنُا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، صارفین اس پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔