الیکشن کی بجائے گورنر راج؟

Dec 20, 2022 | 10:12:AM
خیرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور الیکشن کی بجائے گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے
کیپشن: انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد مرکزی قیادت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور الیکشن کی بجائے گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔

خیبرپختونخوا میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ اے این پی، جے یو آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔