بیوی کے سامنےپولیس اہلکار قتل!!!

Dec 20, 2020 | 13:38:PM
بیوی کے سامنےپولیس اہلکار قتل!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قصورکے محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم ملزموں نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ حاجی شاہ شریف میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ مقتول محمد سلیم پٹرولنگ چوکی کھارا روڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا اور 3 بچوں کا باپ تھا۔پولیس حکام کے مطابق محمد سلیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے دوا لے کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزموں نے انہیں روکا اور پولیس اہلکار کی اہلیہ کو فٹ پاتھ پر کھڑا کرکے اس کے سامنے سلیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب مقتول پولیس اہلکار کے ورثاء نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہوائی فائرنگ کردی جس سے ہسپتال انتظامیہ اور دیگر مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر فیاض کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو ہراساں کیا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

ڈیڈ باڈی